امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری بدھ کو جب بحرین پہنچے تو انھوں نے ایک نئی تاریخ رقم کی۔
انھوں نے کسی بھی امریکی وزیر خارجہ کے مقابلے میں سب سے زیادہ سفارتی سفر کیا ہے۔
محکمہ خارجہ کے مطابق جان کیری نے 16 لاکھ نو ہزار سے کچھ زیادہ کلومیٹر سفر کیا جو کہ سابق
وزیر خارجہ کونڈا لیزا رائس کے سفر سے زیادہ ہے۔
کیری نے تقریباً 23 ہزار سے زائد گھنٹے پرواز میں گزارے ہیں اور فی الوقت اس میں سست خرامی کا کوئی اشارہ نہیں ملتا۔
لیکن بطور امریکی وزیر خارجہ سب سے زیادہ ممالک کا دورہ کرنے کا ریکارڈ اب بھی ہلری کلنٹن کے پاس ہے جنہوں نے اپنے دور میں 112 ملکوں کا سفر کیا۔